ملتان(سٹاف رپورٹر )جنوبی پنجاب کی واحد کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری کو تاحال ملتان واپس شفت نہیں کیا جا سکا جسکی وجہ سے شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا ہے واضح رہے کہ5 سال قبل جنوبی پنجاب کی واحد کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری جو کہ محکمہ صحت ملتان کے دفتر میں قائم تھی اسے لاہور منتقل کر دیا گیا تھا جو تاحال واپس شفت نہیں ہو سکی ہے جسکی وجہ سے کیمیکل ایگزامینر سے متعلقہ کیسیز کئی مہینوں سے التوا کا شکار ہیں ۔