ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن ملتان کی جانب سےسیلاب متاثرین کے لیے سامان سے بھرا ٹرک راجن پور کے علاقے روجھان پور میں تقسیم کیا گیا اور ریلیف کیمپ بھی لگایا گیا، سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نےسیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا، ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔