ترانا (نیوز ڈیسک) البانیا نے جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کی ذمے داری ایران پر عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ نیٹو کے رکن ملک نے تمام ایرانی سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا۔ البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے اپنے بیان میں کہاکہ انتہائی اقدام سائبر حملے کی سنگینی اور خطرے کو دیکھتے ہوئے مناسب ہے۔ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ دوسری جانب تہران نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔