• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لا ہو ر (کر ائم رپو ر ٹرسے) ڈی جی کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ ڈاکٹر شہزاد اسلم صدیقی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان نے سیف سٹیز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کو ہرممکن تکنیکی سپورٹ فراہم کرے گی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،اسلام آباد، کراچی،مظفرآباد،پشاور اور گوادر سیف سٹیز پراجیکٹ کو تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔
لاہور سے مزید