• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے لیے بنایا جانے والا بم برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر کے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کرنے کے لئیے بنایا جانے والا بم برآمد کر لیا۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو کے مطابق شہر میں ریلوے ٹریک بلاسٹ کی روک تھام کے لئیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے انٹیلیجنس ادارے کیساتھ ملکر تھانہ سکھن کی حدود ریلوے پٹری نزد مغل اسٹیل وئیر ہائوس سے ملزم نادر علی لغاری ولد خادم حسین کو گرفتار کیا جسکا تعلق کا لعدم دہشت گرد تنظیم جے ایس ایم ایم سے ہے۔ گرفتار ملزم سے ایک عدد مکمل تیار آئی ای ڈی ریلوے ٹریک تباہ کرنے والا بم برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔