• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سکیورٹی، پاک چین تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(جنگ نیوز ) سی پیک سکیورٹی میں اضافے کیلئے پاک چین تعاون میں وسعت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے دشمن عناصر کا ملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق،پیر کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کےماہرین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکار وں کی استعدادی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات پر غور کیا،پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحفظ اورسکیورٹی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس چینی سفارتخانے میں ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سکیورٹی چین نے کی۔ اجلاس میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید