• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تصویریں، ویڈیوز وائرل

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرین سکندر جَلد والدین بننے والے ہیں۔

اسی سلسلے میں کنول آفتاب کی گود بھرائی کی رسم ہوئی، کنول آفتاب کی گود بھرائی کی تقریب سے متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ تصویریں اور ویڈیو خود کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اس جوڑی کو کمنٹ باکس میں مبارکباد دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹِک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے تھے۔

اس چوری سے متعلق ذوالقرنین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا تھا جس میں پولیس ان کے بکھرے ہوئے گھر کا جائزہ لے رہی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید