• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی ادارہ، سربراہ تقرری، وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی دلچسپی ظاہر کرتی ہے کہ دونوں اطراف کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ دفاعی ادارہ کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے،حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کیلئے استعمال نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور رہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی طرز پرسنیارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔ جب ایک فرد کی تعیناتی دوسرے کی مرہون منت ہو گی تو پسند وناپسند کے عوامل کا ظہور پذیر ہونا فطری ہے۔ حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ بھی سیاست سے دور رہے۔
اہم خبریں سے مزید