لاہور(نمائندہ جنگ)تھانہ جنوبی چھاونی کی نادر آباد چوکی کے علاقے میں نامعلوم درندہ صفت انسان نے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 10سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پو لیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےیس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق جنونی چھاونی چوکی نادرہ آباد کی حدود چراغ شاہ میں نامعلوم شخص نے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر چھوٹ نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا متاثرہ بچی کے والد نویدنے پولیس کو بتایا کہ میں اور میری بیوی نوکری پر تھے میری دس سالہ بیٹی کرن گھر سے باہر گئی اسکو کسی نے کچھ کھلایا اور درندگی کا نشانہ بنایا۔