• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو لاگتی نرخ پر 64 ہزار میٹرک ٹن گندم دیں گے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کے وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ پرویز الٰہی نے بلوچستان میں گندم کی شدید قلت پربہت تشویش ہے۔ بلوچستان چھوٹا بھائی ہے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پنجاب حکومت سیلاب و بارشوں سے شدید متاثر بلوچستان کو 64ہزار 500میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔ وبائی امراض کے خاتمے کیلئے مرکزی سنٹربنا نیکی منظوری ، قصور ،ملتان ٹیوٹاانسٹی ٹیوٹس بحالی منصو بوں کا افتتاح، 43بسیں بھی دیں ،بلوچستان کو گندم کاسٹ ریٹ پر فراہم کی جائیگی۔ اپنا پیٹ کاٹ کراپنے بھائی کا بوجھ بٹائیں گے۔ زمرک خان اچکزئی نے کہا پرویزالٰہی نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کاحق ادا کیاہے ۔

ملک بھر سے سے مزید