ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید، شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین اور ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی خاتون رہنما افشین بٹ کو مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی انفارمیشن سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر فہمیدہ چوہان، عطیہ ربنواز ،سہیلہ اقبال بھی موجود تھیں۔