• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی تعلیمی اداروں کے مسائل جلد حل کریں گے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے مسائل جلد حل کریں گے ۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کالجز میں بس ڈرائیورز اور پٹرول شارٹیج کے مسائل میں اضافہ ہوا مگر اس کمی کو تین ماہ کے اندر پورا کردیا جائے گا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر، ڈی جی ڈاکٹر اکرام ملک، پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی، ایف ڈی ای کے ڈائریکٹرز اور والدین نے شرکت کی۔ اول دوئم سوئم پوزیشن والوں کو ایک لاکھ پچھتر ہزار اور دیگر کوپچاس ہزار نقد انعامات دیئے گئے ۔کلاس پنجم سے اربش فرقان علیشاہ کامران عریشہ عظیم ایشال مشعال کرن سمانہ مناحل تبسم زہرہ مومنہ جبکہ کلاس ہشتم سے زہرہ مبشرہ شاہد خان فیضان عرفان رحیم اللہ اعتزاز طفیل ولید نے انعامات حاصل کیے۔ علی ٹرسٹ سکول کے طلباء 53 سکالر شپ حاصل کر کےنمایاں رہے ۔
اسلام آباد سے مزید