• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعہ ’را‘ نے کروایا ، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے،مشعال ملک

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا، پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے کروایا ، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ بغیر ثبوت بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا۔
اسلام آباد سے مزید