راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) مرکزی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ یک طرفہ اقدامات، بشمول سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی کے صدر شہباز راجپوت اور سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی نے کہا ہےکہ پانی جیسے قدرتی وسائل کو سیاسی اور جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا نہ صرف دشمنی کی بدترین مثال بلکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے ۔