• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر تحقیق پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا بھارت کی پرانی حکمت عملی ہے، ظفر بختاوری

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیکرٹری جنرل یونائٹیڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی) ظفر بختاوری نے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھا رت کی جانب سے ہر سانحے کے بعد بغیر کسی تحقیق کے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا ایک پرانی اور ناکام حکمت عملی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب جب سی پیک کا فیز ٹو شروع ہونے جا رہا ہے تو بھارت نے پھر سے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید