راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سابق ضلع ناظم راولپنڈی طارق محبوب کیانی نےکہا ہے کہ مودی حکومت پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے ۔پاک فوج وطن عزیز کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نوچ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان خود برسوں سے دہشتگردی کےخلاف نبزد آزما ہے اوردنیا بھر میں کہیں بھی ہونےوالی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے جبکہ مودی حکومت خود سب سے بڑی مذہبی دہشتگرد ہے جس نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا بھی جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔