راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اوردوسرے کوزخمی کردیاگیا۔ تھانہ ٹیکسلا کوعبادت حسین شاہ نے بتایاکہ ہادی شاہ نے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی عزادار شاہ زخمی ہو گیا۔میں اور بھائی شرافت شاہ چھڑانے کے لیے آگے بڑھے تو فخر شاہ نے فائر کیا جو مجھے ٹانگ پر لگا۔ عزادار شاہ ہسپتال لانے کے دوران راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔وجہ عناد سابقہ دشمنی قتل ہے۔