• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12ہزار ڈی پورٹ

راولپنڈی ( جنگ نیوز)پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہم کے دوران 12 ہزار438 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا چکا ہے جبکہ 413 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
اسلام آباد سے مزید