اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں جمعرات کو پتنگ بازوں نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پتنگیں اڑائیں ۔ قائد اعظم یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ پتنگ بازوں اور پتنگوں سے بھرا رہا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تھانہ کے ٹیلی فون پر موجود اہلکار کاکہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی والوں نے پتنگ بازی کی خصوصی اجازت لے رکھی ہے تاہم ایس ایچ او سیکرٹریٹ محمد صدیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے دعویٰ کیا کہ پتنگ اڑانے والے دس لوگوںکو گرفتار کر کے پتنگیں اور ڈوریں قبضے میںلے لیں گئیں ۔