اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) قومی صنعتی تعلقات کمیشن (NIRC) نے سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازم الیاس مسیح وغیرہ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر عبوری حکم جاری کر دیا ۔ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی خدمات کو تیسرے فریق کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کمیشن کے رکن مصباح اللہ خان نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سی ڈی اے کو 5 مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک نہ تو بولیاں کھولے اور نہ ہی ملازمین کے خلاف کوئی منفی اقدام کرے۔