لندن (زاہد انور مرزا ) وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو لندن میں قائد ن لیگ محمد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔وہ ہفتہ17ستمبر کو لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کیلئےروانہ ہوں گے۔