بولٹن (ابرار حسین) پاکستان نژاد سابق عالمی باکسر عامر خان اپنی صلاحیتوں کو اپنے ہوم ٹاؤن کو چاقو جرائم سے نجات دلانے کے لیے وقف کریں گے، ایک باکسنگ پروجیکٹ نے عامر خان کے ساتھ مل کر ان کے آبائی شہر کو چاقو جیسے بڑے کرائم سے نمٹنے کے لیے پہل کی ہے۔ ریٹائرڈ باکسر نے مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم کے ساتھ نئے باکسنگ پروگرام 4راؤنڈ کے ڈائریکٹر ناصر اکرم سے ملاقات کی۔ راؤنڈ 4عامر خان اکیڈمی سے باہر کام کرے گا جو لڑکیوں اور بچوں سمیت متعدد باکسنگ کلاسز پیش کرے گا۔ ٹیم چاقو کے جرائم سے نمٹنے اور نوجوانوں کو ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ باکسرز کے لیے تربیت کے لیے جگہوں کی میزبانی کرنے کی امید رکھتی ہے۔ ناصر اکرم نے کہا ہے کہ راؤنڈ 4 بولٹن میں داخل ہو چکے ہیں اور باکسنگ کلاسز اور سماجی تعلیم کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ ہم بچوں کو سڑکوں سے ہٹانا چاہتے ہیں اور بولٹن میں چاقو کے جرائم کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔ہم بولٹن اور اس سے باہر اس عظیم سہولت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ اکیڈمی میں ایک کلاس روم ہے جسے تعلیمی کورسز کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں چاقو کے جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے 50 لیپ ٹاپ تحفے میں دیے جائیں گے۔ اس جم میں پیرنٹ ایونیگ گیلری، ایک اسپورٹس فزیو روم اور عامر خان کی یادداشت کا سیکشن بھی ہے۔ مشہور باکسنگ کوچ جو گیلاگھر بھی عالمی چیمپئن مارک ہیفرون سمیت ایلیٹ باکسرز کی اپنی ٹیم کے لیے جم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جم میں آنے والے دیگر باکسرز میں عامر خان کے کزن عبدالخان کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے اسٹار علی اکبر جاوید بھی شامل ہیں۔ ناصر نے کہا ہم کمیونٹی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اسے ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں، جہاں کوئی بھی آ سکتا ہے۔ ہم خصوصی ضروریات والے بچوں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ہم نے بولٹن میں ترقی کرنا شروع کر دی ہے، اور ہیڈ کوچ شہر میں فرق پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آصف عاشق راؤنڈ 4 راؤنڈ میں ہیڈ کوچ ہیں اور انہوں نے عامر خان اور سنڈی نگمبا جیسے ایلیٹ باکسرز کے ساتھ تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا یہ اچھا چل رہا ہے، راؤنڈ 4 اور عامر خان کے درمیان شراکت داری نہ صرف باکسنگ ہے، بلکہ صحت، فٹنس اور دماغی تندرستی بھی ہے۔ ہم یہاں ایک حقیقی صحت مند تندرستی اور میڈیا ہب بنانے کے لیے ہیں جو سب کے لیے قابل رسائی ہے۔ ہمارا ٹائم ٹیبل اور کوچز اور ٹرینرز کا روسٹر ہفتے کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔