بارسلونا (جواد چیمہ)اسپین کے صوبہ لا ریاوخا کے دارالحکومت لگرونیو میں پاکستانی مقبول کھیل والی بال کا ٹورنامنٹ انعقاد پذیر ہواجسے گجر کلب رواتو اٹلی نے گجر کلب ترینداد بارسلونا کو شکست دے کر جیت لیا، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری اعجازرنیاں نے کامیاب ٹیم کو ٹر افی اور نقد انعام دیا جب کہ دیگر انعامات ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے مہمانان گرامی خالد شہبازچوہان بارسلونا،چوہدری کاشف عمران وردا، چوہدری مقدس رئیس، نورشاہ ،چوہدری جاوید اقبال چیچیاں،چوہدری نوید اسلم وڑائچ، بیرسٹرچوہدری افضل انوریو کے،چوہدری انور قاضی چیچیاں یوکے،چوہدری نوید الیاس پگھلاؤ پیرس،چوہدری جاوید امرہ پیرس، چوہدری عدنان گجروتوریا،چوہدری نوید الیاس پکھوال پیرس نے انعامات تقسیم کئے۔ لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ کےچیف آرگنائزرچوہدری اصغر قاضی چیچیاں،چوہدری لیاقت علی ببکا،چوہدری اسلم بجاڑ، چوہدری اکرام قاضی چیچیاں تھے۔ لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں یورپ کی 4 بہترین ٹیموں نے حصہ لیااور یورپ بھرکے نامور کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل سے شائقین والی بال کو محظوظ کیا۔ لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں علی حسن والی بال کلب، لگرونیو شانی گجرامرہ، لگرونیو گجر کلب، ترینداد بارسلونا، گجرکلب رواتواٹلی شامل تھے۔ چوہدری اعجازاحمد رنیاں،لگرونیو کے گورنر، میئر،بلدیاتی نمائندوں اور دیگر مہمانوں کے گرائونڈ میں پہنچنے پرچوہدری اکرام قاضی چیچیاں،چوہدری اصغر قاضی چیچیاں،چوہدری اسلم بجاڑ والا،چوہدری انور قاضی چیچیاں اورچوہدری نادر بلباونے پھولوں کے گلدستوں، ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا۔ لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے اسپین بھر کے بڑے شہروں بارسلونا، ثاراگوسا، ویلنسیا،میڈرڈ،وتوریا سے شائقین والی بال نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔