پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اکثر و بیشتر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے دکھائی دیتی ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران بھی ریحام کو بلاول بھٹو کا بیلاروس کے صدر کا اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ خیر مقدم کرنا بھا گیا۔
پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے ازبکستان میں شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔
ریحام خان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو شیئر کی جس میں سمرقند، ازبکستان میں وزیرِ خارجہ اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ شہباز شریف سے ملنے آنے والے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر گریگوریوچ لوکاشینکو کا پرتپاک استقبال کر رہے ہیں۔
ریحام خان نے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ اعظم کی کیمسٹری پر تبصرہ کیا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ باپ بیٹے جیسی کیمسٹری رکھتے ہیں۔