• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں، میاں محمد شہباز شریف

  دی ہیگ ( نمائندہ جنگ )ہالینڈ کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت،اوورسیز اور مسلم لیگ ہالینڈ کےرہنما ملک شرجیل اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، ملک شرجیل اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو اوورسیز کے مسائل اوردرپیش مشکلات کے متعلق بتایا جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ملک شرجیل اعوان کو یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات اور ان کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا سب سے پہلے ازالہ ہوگا جبکہ ملک شرجیل اعوان نے دیگر مسائل کے متعلق بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔
یورپ سے سے مزید