کوئٹہ(پ ر) کر سچن سٹڈی سنٹر (سی ایس سی) راولپنڈی نے 17-16 ستمبر 2022 کو کو ئٹہ میں نو جو ان رہنما ئوں کیلئے مشتر کہ ثقا فتی ورثہ کے مو ضو ع پر 2 دن کی ور کشاپ کا اہتما م کیا۔ اس ٹر یننگ کا مقصد اپنے معا شرے میں سما جی ہم آہنگی کی فر وغ کیلئے ثقا فتی جڑت پیدا کر نیو الے عوا مل کے استعمال پر نو جو ان رہنما ئوں کی استعداد میں اضا فہ کر نا تھا۔اس ٹر یننگ میں پر وفیسرمحمد عارف( بلو چستان یو نیو رسٹی) ، جنا ب منظور احمد (جنرل سیکرٹری، بلو چستان یو نین آف جر نلسٹ ۔کو ئٹہ) ، جنا ب سر اج خان (سما جی رہنما)، جنا ب شیزان ولیم( سما جی رہنما ) ، جنا ب سنیل محبو ب(سینئر پرو جیکٹ آفیسر۔سی ایس سی) اور جنا ب باصر نیر(سینئرپرو جیکٹ آفیسر۔سی ایس سی) نے سہولت کار ی کے فر ائض سر انجا م دئیے۔ سہولت کاروں نے پر امن معا شرے کیلئے ثقا فتی جڑت پیداکر نیو الے عوامل کی اہمیت پرزور دیا۔ انہوں نے سما جی ہم آہنگی کے فر وغ میں نو جوان رہنما ئوں کے کر دار کو بھی نما یاں کیا۔ اس ٹر یننگ میں مختلف مذ ہبی اور نسلی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نو جوان رہنمائوں نے شر کت کی۔