لندن (این این آئی)وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے
آئندہ عام انتخابات اگست 2023میں ہوں گے،پنجاب میں تبدیلی اور پرویز الٰہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں،کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے،اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پرسیاست کرنا بدقسمتی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نواز شریف جلد پاکستان آئینگے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔