• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ جمع

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تیسری لائیو انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع کرلی۔ عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون میں 5ارب 21کروڑ روپے، دوسری میں 5ارب روپے سے زائد جبکہ آج تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3ارب 57 کروڑ جمع ہوئے۔ تینوں ٹیلی تھون میں 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوگئے۔ لائیو ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بے حسی کی انتہا کر دی، بدترین سیلاب اور خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بحران میں ہے اور ملک کا سربراہ بیرون ملک چلا گیا، ساتھ وزیر خارجہ کو بھی لے گیا۔ عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی، یہ سترہ سال سے حکومت کرنے والے بلاول کی ذمے داری ہے لیکن بیرون ملک چلے گئے، پتا نہیں لندن اور امریکا میں کیا فتح کرنا ہے، ملک میں تین کروڑ لوگ سیلاب سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی عزت میں نہیں کر سکتا، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف ہو، جب معاشرہ چوروں کو قبول کر لیتا ہے تو پسپائی کی طرف جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید