لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور ریلوے اسٹیشن سے دوسری نئی ریل کار 117Up راولپنڈی ٹرین نے بھی اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔ ٹرین اپنے وقت مقررہ صبح 5 بجے مسافروں کو لیکر لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوئی ۔ ڈی ایس لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نوں نئی ریل کاروں سے مسافروں کو لاہور اور اولپنڈی کے درمیان تیز ترین سفری سہولیات فراہم کی گئی ۔