لاہور(ٹی وی رپورٹ)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی جبکہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا ہے اور غلام محمودڈوگرکوچارج چھوڑنےسے روک دیا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، سی سی پی او کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلےکی مجازہے، سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام پربھرپوراحتجاج کرتےہیں۔دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔