• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عالمی قرضے ختم کئے جائیں، بلاول کا اقوام عالم سے مطالبہ

جدہ (شاہد نعیم) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے انگریزی روزنامہ عرب نیوزکو اقوام متحدہ کے دورے کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے عالمی قرضے ختم کئے جائیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان غیر منصفانہ طور پر عالمی سطح پر کئے جانے والے دوسروں کے ماحولیاتی جرائم کی سزا بھگت رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے بین الاقوامی قرضے ختم کر کےسیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔

ملک بھر سے سے مزید