پیرس ( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) وزیراعظم محمدشہبازشریف اور فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امورپرتبادلہ خیالات ہوا۔ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی شرکت وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھربھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد فرانس کا دورہ کرینگے ۔واضع کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مدد کے ضروری سامان، ڈاکٹر اور پل پاکستان بھجوانے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔