• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی بریت سے انکی دیانتداری ثابت ہوئی، وزیراعظم

نیویارک (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے نیب نے ہر حربہ استعمال کیا، نیب ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت سے ان کی دیانتداری ثابت ہوئی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏نیب ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت سے 2حقائق ثابت ہوتے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر مسلم لیگ (ن) اور اس کے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لئے نیب ہر حد تک گیا اور انہیں ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانتداری بھرپور طریقہ سے پھر ثابت ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید