لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پولیس کی جانب سے بدکاروں کی لسٹ مرتب کرنے کےخلاف درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل نے بتایاپولیس نے مخبروں کی معلومات پر غیر قانونی طور پر بدکاروں کی فہرست مرتب کی ہے ، آئین کے تحت کسی شخص کو شفاف ٹرائل کا موقع دئیے بغیر مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا، بدکاروں کی فہرست میں شہریوں کے نام شامل کرکے ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے ،آئین اور ملکی قوانین ریاستی اداروں کو کسی شہری کی عزت اور آبرو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔