• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے تحت پنجاب حکومت نے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کرنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران کیا گیاجس میں بلدیات، ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ انہوں نے سیکرٹری محکمہ تحفظ ما حولیات کو سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں فریم ورک تیار کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے کہا کہ سٹیل ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا اور انتظامی اور پولیس افسران انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران مکمل معاونت فراہم کریں گے سیکرٹری تحفظ ماحولیات نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید