کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔وہ اس وقت کیریبئین پریمئیر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کوامارات کے خلاف میچ کھیلے گی۔ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہوگا۔