• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کے خلاف شدید احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز کورنگی سیکٹر 50سی عثمان ٹائون سوکوارٹر میں 10سالہ مہناز دختر طاہر سے زیادتی اور پھانسی لگا کرقتل کے دلخراش واقعے میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اہل خانہ، علاقہ مکینوں، فلاحی اداروں کے ذمہ داروں نے شدیداحتجاج کیا جبکہ تاجروں نے متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دکانیں بند کردیں، اہل خانہ اور مشتعل مکینوں کا کہناہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے بچی کی تدفین نہیں کریں گے، انھوں نے مطالبہ کیاکہ متعلقہ پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لواحقين کو انصاف فراہم کرے۔ دریں اثناء احتجاج کے بعد پولیس نے2مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کاڈی این اےحاصل کر لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید