• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست، بابر اور رضوان نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے 88رنز کی فتح گر اننگ کی بدولت پاکستان نے وکٹ کھوئے بغیر 200رنز کا ہدف حاصل کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستانی اوپنرز بابر اور رضوان کی جوڑی نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کیخلاف دوسری اننگ میں 152رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیاتھا ۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید