کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں مسلسل 7 ویں بار اضافہ کردیا گیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد وہ 2.25 فیصد ہوگیا ہے۔یہ 14 سال میں سب سے بلند شرح سود ہے جبکہ بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر کساد بازاری کا شکار ہوچکا ہے۔برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بھی 40 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔2022 کے دوران بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔