• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی خدشات، تیل و گیس تلاش کرنے والی بیرونی کمپنیاں واپس چلی گئیں، ہائیکورٹ میں انکشاف

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث تیل و گیس تلاش کرنیوالی بیرونی کمپنیاں واپس چلی گئیں، پٹرولیم سیکٹر میں 80فیصد سے زیادہ ایکسپلوریشن مقامی کمپنیوں کے پاس ہے یہ انکشاف او جی ڈی سی ایل اور منسٹری آف پٹرولیم کے نمائندوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید اور جسٹس اعجاز انور کے روبرو پٹرولیم اور گیس کے ذخائر سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کیا اس موقع پر درخواست گزار مجاہد اکبر کی جانب سے معظم بٹ، ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر جاوید، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر شاہ اسسٹنٹ اٹارنی اشفاق دائودزئی، او جی ڈی سی ایل کے وکیل سلطان مظہر شیر، مول کے وکلاء بیرسٹر روخان نفیس اور بیرسٹر امیراللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید