• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ پتا نہیں عمران دوبارہ ریڈ لائن کراس کر دیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوا ل خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خا ن نے معافی مانگ لی، مستقبل میں باز رہنے کی یقین دہانی، کیا مستقبل میں عمران خان ایسے بیانات سے باز رہیں گے؟

تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان مستقبل قریب میں توہین عدالت جیسے کسی اقدام سے باز رہیں گے، لیکن وہ عمران خان ہیں کچھ پتا نہیں تھوڑے عرصہ بعد دوبارہ ریڈ لائن کراس کر دیں۔

 ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ وزیراعظم امریکا میں مبینہ طور پر پانچ ہزار ڈالر یومیہ عمران خان اگر حالات موافق دیکھیں گے تو دوبارہ ایسے بیانات دیں گے۔

 عمران خا ن نے آج جھوٹ سے بھری ہوئی باتیں کی ہیں، عمران خان اپنے زعم میں پچھلے چھبیس سال توہین کرتے رہے ہیں۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ عدالت کے جج کو دھمکانا سیاسی نہیں توہین عدالت تھی جس پر عمران خان نے معافی مانگ لی ہے، عمران خان مستقبل قریب میں توہین عدالت جیسے کسی اقدام سے باز رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید