• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ماہ میں 9 لاکھ افراد کا عمرہ، سب سے زیادہ 2 لاکھ پاکستانی بھی شامل

ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بیرونی ممالک سے آنے والے معتمرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال حج کے اختتام کے بعد عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز 15 ذوالحج 1448 ہجری سے ہوا، سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ، یعنی 29 محرم 1448 ہجری تک، 9 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق باہر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.27 ملین (12 لاکھ 70 ہزار) تک پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید