• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون سے قبل سینئر ڈائریکٹرمیونسپل سروسز اقبال نواز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مون سون سے قبل کے ایم سی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ،گریڈ19کےسینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز اقبال نواز کو عہدے سے ہٹا کرگریڈ 18کے ایکس پی سی ایس افسرعبدالحنان کو چارج دے دیا گیا واضح رہے شہر کے اہم برساتی نالوں کی صفائی محکمہ میونسپل سروسز کی زمہ داری ہوتی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ شہر میں بارشیں کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہیں تاہم میئر صاحب کی ہدایت کے باوجودنالوں کی صفائی کا کام اس اسپیڈ سے نہیں ہو پا رہا تھااقبال نواز کا تبادلہ کر کے اب انہیںڈائریکٹڑ میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز تعینات کیا گیا ہےایک دوسرے آرڈر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید ٹاون محکمہ لینڈگریڈ18 حافظ مغیرہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید