اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے موبائل فون درآمد کئے ؟،اعدادو شمار سامنے آگئے، پاکستان نےمالی سال 2025-26کے دوران 530ارب49کروڑ روپےکے موبائل فونز درآمد کرلیے۔گزشتہ مالی سال میں موبائل فونزکی درآمدات میں ستائیس اعشاریہ دو چارفیصد کا اضافہ ہواجبکہ جون2026میں ماہانہ بنیادوں پر گیارہ اعشاریہ سات تین اور سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات ایک اعشاریہ صفرسات فیصد بڑھ گئیں ۔پاکستان کاتیس جون کوختم ہونے والےگزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا۔س