• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن اپنے بیان پر قوم اور افواج سے معافی مانگیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کیخلاف استعمال کیے گئے نامناسب الفاظ پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن اپنے بیان پر قوم اور افواجِ پاکستان سے معافی مانگیں،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ہمیشہ افواجِ پاکستان، شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون اور صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کی ضامن ہیں۔
اہم خبریں سے مزید