دبئی (سبط عارف)دبئی پولیس نے کہا ہے کہویزا اور ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں،پاکستانیوں سمیت تمام درخواست گزار صرف سرکاری اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی ادائیگی کریں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے پاکستانیوں سمیت متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا ویزا کے خواہش مند افراد کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں جن میں رقم کے عوض ملازمت، ورک ویزا، وزٹ ویزا یا رہائشی ویزا دلوانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔دبئی پولیس کے مطابق دھوکے باز غیر لائسنس یافتہ کمپنیوں یا سرکاری اداروں کے نام استعمال کرکے لوگوں سے پیشگی رقم وصول کرتے ہیں۔