کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیومِ الحاقِ پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ 19جولائی 1947ء کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں اور فیصلے کا عکاس دن ہےیومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی پاکستان سے گہری نظریاتی وابستگی کا مظہر ہے،کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنے رشتے کا اظہار تاریخی قرارداد کے ذریعے کیاکشمیری عوام نے حقِ خودارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام کے عزم میں کوئی کمزوری نہیں آئی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی تاریخ کا روشن باب ہےپاکستانی قوم اور حکومتِ سندھ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔