• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات، نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب کا شیڈول تبدیل،21جولائی کو مظفرآباد اور24جولائی کو میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔مظفرآباد اور میرپور میں نواز شریف کے جلسوں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی میرپور میں چوہدری سعید سے ملاقات، 24 جولائی کے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت۔ نواز شریف کے عوامی جلسے کے انتظامات، کارکنوں کی متحرک سازی اور انتخابی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید