اسلام آباد (عاصم جاوید)پی ٹی آئی کو بچانے اور قبضہ گروپ سے آزادی کیلئےپی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں نےتجدید عہدرابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کو ایک جمہوری اور شفاف ادارہ بنانا ہمارے لیے ایک چیلنج ہےاس سلسلے میں پہلا مشاورتی اجلاس بانی راہنما اکبر ایس بابر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے سابق صدر رانا سہیل احمد کی رہائش گاہ پر ہوا۔اجلاس میں نورین فاروق خان، بلال اظہر رانا، فیصل پیرزادہ ، آصف ، شیخ سہیل امین، روہیل، امجد علی خان، حسیب اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 2011 سے آج تک کے پارٹی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بنیادی آئین اور منشور سے انحراف کرتے ہوئے مکمل طور ہائی جیک ہوکر رہ گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف ان تمام ورکروں کی امانت ہے،وقت اگیا ہے کہ پارٹی کے اصلی واراث خود شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال ہوسکے، پارٹی کو تباہ کرنے میں خود عمران خان کا بھر پور کردار ہے۔