• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی نے اپنی 29 ویں سالگرہ اپنے گھر پاکستان میں منائی

اسلام آباد ( فاروق اقدس) ملالہ یوسف زئی نے اپنی 29 ویں سالگرہ اپنے گھر پاکستان میں منائی،17سال کی عمر میں امن کا نوبل پرائز حاصل کر کے دنیا کی سب سے کم عمر طالبہ ملالہ یوسفزئی نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی تھی اور اس اعزاز کے اولین مقاصد کے طور پر اپنی زندگی کو بچوں کے حقوق اور ان  کو تعلیم کی فراہمی میں آسانیوں کے لیے وقف کر دیا گزشتہ ہفتے ملالہ یوسفزئی نے اپنی 29 ویں سالگرہ اپنے گھر (وہ پورے پاکستان کو اپنا گھر کہتیں ہیں) اسلام آباد میں منائی چونکہ یہ دن ملالہ ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے اس لیے اسلام اباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اورملالہ کے اہل خانہ بھی موجود تھے جبکہ مہمانوں میں بعض  چیدہ حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کی مناسبت سے ملالہ یوسف زئی نے اظہار خیال بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید